آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ : بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے دنیا کے بہترین بلے باز کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابو شین دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

رینکنگ کے مطابق بھارت کے ریشبھ پنٹ پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلےگئے ہیں۔

اسی طرح بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کو دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ میچز میں بولنگ کی بات کی جائے تو آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر بدستور براجمان ہیں، بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون دوسرے اور جیسپریٹ بھمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی اسٹار شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی پوزیشن ہے، حسن علی ایک درجے ترقی کے ساتھ پندرہویں نمبرپر پر آگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے