پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ ، مفتاح اسماعیل موجودہ حکومت کا ناطقہ بند کروائیں گے . حامد میر

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ ‘ نئی قیمت 233 روپے 99 پیسے مقرر

ڈیزل کی قیمت میں 41 پیسے اضافہ ‘ نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے مقرر

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹفکیشن جاری کردیا

مریم نواز شریف نے صحافی وسیم عباسی کی ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ

میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ

میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر معروف اینکر حامد میر نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ

” مفتاح اسماعیل کی پوری کوشش ہے کہ عمران خان لوگوں کو سڑکوں پر نکالے یا نہ نکالے لوگ اس حکومت سے تنگ آ کر خود ہی سڑکوں پر آ جائیں عام پاکستانیوں کے صبر کا اتنا امتحان نہ لیا جائے کہ کل کو اس حکومت کے وزراء کے لئے سڑکوں پر نکلنا دشوار ہو جائے”

ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے لکھا کہ

"اس سے زیادہ ظلم کیا ہو گا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہو رہا ہے اور شہباز شریف حکومت نے ایک دفعہ پھر تیل مہنگا کر دیا ہے تیل کی قیمت میں یہ اضافہ عام پاکستانیوں کے لئے ناقابل قبول ہے مفتاح اسماعیل صاحب عام پاکستانیوں سے بد دعائیں مت لیجئے”

دوسری جانب پیٹرول کی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد ٹویٹر پر #PetrolDieselPrice کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے