پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم مستعفی

سابق اولپمپئن قمر ابراہیم نے عہدہ قبول کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی بطور کوچ پاکستانی ہاکی ٹیم استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ‘میں نے یہ عہدہ اچھی نیت سے قبول کیا تھا تاہم اہلخانہ اور کاروباری وعدوں کے باعث مجھے اسے چھوڑنا پڑ رہا ہے۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ انہوں نے یہ عہدہ قبول ہی کیوں کیا تھا انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنے بھائیوں اور والد کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنا چاہتا تھا تاہم میں اس میں ناکام رہا۔’

انہوں نے کہا کہ وہ 20 جنوری سے 12 فروری تک ملک سے باہر رہتے جس کے باعث کیمپ میں شرکت نہ کرپاتے اور اسی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا چیف کوچ اور مینیجر حنیف خان کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کو اپنے فیصلہ کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے تو ان کا جواب منفی انداز میں تھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد کے ساتھ گزشتہ دو-روز سے رابطے میں ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ ان کی جگہ کون لے گا تو انہوں نے کہا کہ یہ پی ایچ ایف کا ڈومین ہے، وہ اس کا حصہ ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

دوسری جانب حنیف خان نے سابق کوچ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے