خیبرپختونخوا : 6 ماہ میں بد امنی،ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ

خیبرپختونخوا کے رکن جماعت اسلامی عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 6 ماہ میں بد امنی،ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے پر بد امنی کی ذمہ داری ڈال رہی ہے، صوبہ بےامنی کا شکار ہے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں۔

عنایت اللہ نے کہا سابقہ فاٹا کے اندر 254 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کیا گیا،باجوڑ میں ملک لیاقت علی کے بعد تحصیل چیئرمین پر حملہ ہوا اور سوات میں امن کمیٹی کے سربراہ کو ساتھیوں سمیت شہید کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لوگوں کوبھتےکی کالیں موصول ہورہی ہیں، اراکین صوبائی اسمبلی خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جب کہ کچھ اسلام آباد چلے گئے۔

رکن جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ جن نمبروں سے کالز موصول ہوئی ہیں، اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے