آرمی چیف کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور فیصلہ وزیراعظم کریں گے : مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ عمران خان لاکھ چیخیں، آرمی چیف کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہوتے کون ہیں حکومت کو آرمی چیف کی تقرری سے روکنے والے، انہیں مداخلت کا حق نہیں دیں گے، وہ لاکھ چیخیں یا جو بھی کریں، وزیراعظم کا آئینی اختیار ہے، وہ میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان نے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کی، اس کے معنی ہیں کہ اگر کوئی ملاقات ہوئی بھی ہے تو وہ بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اپنی حکومت سے بھی شکوہ کیا اورکہا کہ امپورٹڈ چور اور مجرم کو ڈھیل کیوں دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کمزور ہے، شاید پلٹ جائے گی، عمران خان امپورٹڈ چور ہے، اِن کا محاسبہ ہونا چا ہیے۔

انہوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق کہا کہ وہ خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترمیم لا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے