لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے رکے ہوئے بقیہ جات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
I am pleased to report that @TheRealPCB has been ordered to immediately clear all outstanding payments of contracted players and employees pending since last regime.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 3, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں 4 ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا۔