نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

42 سالہ جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسینڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے