پھولوں سے سجی گاڑی کے بجائے دلہن کی اسکوٹی چلانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: پھولوں سے سجی گاڑی کے بجائے سکوٹی پر سیرکرتی دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر دلہنیں اپنے دلہا کے ساتھ خوبصورتی سے سجائی گئی گاڑی میں نظر آتی ہیں لیکن ایک دلہن کو فراٹے بھرتی سکوٹی پر جاتے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے تاہم ویڈیو کی حقیقت جلد ہی سامنے آگئی۔

دلہن کی مختصر ویڈیو دہلی پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی جس کا مقصد لوگوں میں ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کی نوید سنائی گئی۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں دلہن کو سکوٹی پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پس منظر میں گانا ’ واری واری جاؤں ‘ سنائی دے رہا ہے۔ کچھ سکینڈز بعد ایک چالان کی تصویر آتی ہے اور گانا ’ بیوقوفیاں ‘ بچ رہا ہے۔

سوشل میڈٰیا پر دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور بیشتر صارفین نے دہلی پولیس کی ٹریفک قوانین کی آگہی کے لیے تیار کی گئی ویڈیو کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے