سائفر کیس؛ شاہ محمود کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالتوں نے حقائق کا درست جائرہ نہیں لیا، سائفر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا اور اس میں درج ایف آئی آر میں قانون کے تقاضوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ سائفر کیس میں درج ایف آئی ار میں میرا کوئی براہ راست تعلق نہیں بتایا گیا ، میرا کردار مرکزی ملزم کے ساتھ نہیں ملایاجا سکتا ، درخواست گزار وزیر خارجہ ہونے کی بنیاد پر 248 کے تحت استثنی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے