لاہور: بیرون ملک سے آئے خاندان سے ڈاکو 33 لاکھ سے زائد رقم اور زیورات لوٹ کر فرار

لاہور کے علاقے نشترکالونی میں بیرون ملک سے آئے خاندان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکو فیملی سے 33 لاکھ روپے سے زائد رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم شیخ کی درخواست پر درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

شہری کی جانب سے درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور ملزمان کی گاڑی پر پولیس والی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی، ملزمان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے