حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل کے رفح پر 3حملے

حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملے شروع کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح پر اسرائیل کے 3 مختلف حملوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق رفح کراسنگ کا کنٹرول حاصل کرلیا، رفح کراسنگ سے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان رفح کراسنگ اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کے باعث رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کے شمالی شہر میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے