83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں

واشنگٹن: امریکا میں ایک 83 سالہ خاتون ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اب تک کی سب سے معمر ترین طالبہ بن گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق میری فاؤلر نامی خاتون نے تقسیم اسناد تقریب می شرکت کی جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا جس کے بعد وہ ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اب تک کی معمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

میری نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ 1959 سے اسکول چھوڑ دینے کے بعد سے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں گریجویشن مکمل کروں گی۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میں اسباق کو یاد رکھ سکوں گی بھی یا نہیں۔

میری نے اس سے قبل میپل اسپرنگس بیپٹسٹ بائبل کالج سے بیچلر کی ڈگری اور دو ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں تھی۔

میری نے کہا کہ میں سب سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ دیر کبھی نہیں ہوتی، میں چاہتی ہوں کہ سب کو یہ یقین ہوجائے کہ جب 83 سال کی عورت یہ کرسکتی ہے تو آپ کیوں نہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے