امن کے بغیر معاشی ترقی اور استحکام ناممکن ہے ۔
کمپینین کے زیرِ اہتمام مدارس کے طلباء کے لیے دو روزہ ورکشاپ مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان میں منعقد ہوئی_ جس کا موضوع "امن کو موقع دو” تھا.
اس ورکشاپ کا مقصد بچوں میں رواداری، مساوات اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا تها.
ورکشاپ کا آغاز بروز بدھ دو بجے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا. حافظ محمد عرفان نے تلاوت کی سعادت حاصل کی. اس کے بعد حسن عزیز ایڈووکیٹ نے طلباء کو ”خود اعتمادی” کے متعلق ایک ہلکی پھلکی مشق کروائی _ جس کا مقصد بچوں میں اعتماد کو بڑهانا تھا.
دوسرے سیشن میں "امن اور اس کی اہمیت” پر محمد بلال ایڈووکیٹ نے ایک لیکچر دیا _ جس میں طلباء کو اور اس کے ضروری لوازمات کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا. تیسرے سیشن میں جناب رضوان مجید ایڈووکیٹ نے مدرسے کے طلباء کے لیے خصوصی طور پر لکھا گیا ایک افسانہ اور امن کے حوالے سے ایک نظم پیش کی _ جس سے شرکاء کافی محظوظ ہوئے.
چوتھے سیشن میں مدرسہ مذکورہ کے استادِ مولانا روشن غنی صاحب نے معاشرے میں قیامِ امن کے حوالے سے مدارس کے طلباء کے کردار پر مفصّل گفتگو کی _سیشنز کے اختتام پر طلباء کے لیے ہائی ٹیکا انتظام کیا گیا تھا _
ورکشاپ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں حسن عزیز ایڈووکیٹ نے طلباء کو شخصیت کی ترقی (Personality development)اصول اور طریقوں سے آگاہ کیا . اس کے بعد طلباء کو امن کے حوالے سے ایک ڈاکو مینٹری دکھائی گئی.
دوسرے سیشن میں بین المکاتب ہم آہنگی اور اس کی اہمیت و افادیت پر محمد بلال ایڈووکیٹ نے لیکچر دیا.
تیسرے سیشن میں رضوان مجید ایڈووکیٹ نے ایک افسانہ پیش کیا_ آخر میں معروف اسکالر پرنسپل جامع العلوم علامہ عبد الرزاق نے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے