ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اپنے عروج پر

آج کل دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیمیں رواں سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں ہر طرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اپنے عروج پر دکھائی دے رہی ہیں۔

آئی سی سی کے فل ممبرز کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹس ممالک بھی ورلڈ کپ میں شاندار کار کردگی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں، جس کی مثال کل زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ ہے ۔

افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاابتداءمیں محتاط انداز کے بعد افغانستان کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد نے کسی بھی ایسوسی ایٹ ممبر کی جانب سے دوسری سنچری اسکور کی انہوں نے پورے بیس اوور وکٹ پر قیام کیا۔

محمد شہزاد نے سڑسٹھ گیندوں پر آٹھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے شاندار ایک سو اٹھارہ رنز اسکور کئے جو کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کا چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کولن منرو نے صرف چودہ گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

جبکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہایت سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا اور نیوزی لینڈ صرف تین رنز سے کا میاب ہوا،ایسا ہی زمبابوے اور افغانستان کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دیکھنے کو ملا اور میچ صرف پانچ رنز سےافغانستان کے نام رہا۔

یاد رہے پاکستان بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ابھی نیوزی لینڈ سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے کیویز کے دیس میں ہے پہلا میچ پندرہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

جیسا کے شاہد آفریدی کا کہناہے کہ وہ اپنے کریئر کااختتام ایک اچھے انداز میں کرنا چاہتے ہیںاور پاکستان کو جاتے جاتے تحفہ دینا چاہتے ہیں اللہ ان کواپنے عزائم میں کامیاب کرے اور پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردے ۔

boom

ہماری دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس بار بھی دو ہزار نو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ٹرافی جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرے اور جیسے آج اظہر علی نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں

اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹرافی جیت کر اے پی ایس کے شہداءکے نام وقف کریںگے اللہ انہیں اپنے عزائم میں کامیاب کرے اور بھارتی سرزمین پر پاکستان کا پرچم سرخروہو۔

champ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے