سعودی سفارتخانےنےدوماہ میں70 ہزار پاکستانیوں کو ویزے دیے

کراچی (دنیا نیوز) تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود سعودی عرب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ،جبکہ دو ماہ میں ستر ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے جس کے باعث ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی کا امکان ہے ۔

اورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق ویزے مزدور طبقے کو جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجی

دو ماہ کے دوران سعودی عرب نے 70 ہزار پاکستانی ورکرز کو ویزے جاری کیے۔ ویزوں کے اجرا سے ایک طرف تو ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی ہو گی تو دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے ۔

رواں مالی سال کےچھ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجی جا چکی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے باعث روزگار کے نئے مواقع نکل رہے ہیں اور مالی سال کے اختتام پر سعودی عرب سے 6 ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں آنے کا امکان ہے ۔

واضع رہے کہ مالی سال 16-2015 کے چھ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 11 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی ہیں جس کا 22 فیصد حصہ ریئل اسٹیٹ اور 18 فیصد فوڈ انڈسٹری پر خرچ ہوا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے