کھیل کو سیاست زدہ کرنیکی کوشش، بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے مودی کو کھری کھری سنا دیں

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعطم نریندر مودی ایک بار پھر غیرسنجیدہ اور اشتعال انگیز بیانات پر کڑی تنقید کی زد میں آ گئے۔

ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟

بھارتی اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے بھی کہا کہ مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور پولرائزیشن گھسیڑ دیتے ہیں۔

ہرش وردھن سکپال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مودی ملک کے وقار کا خیال رکھنے کے بجائے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے