تربت : سنیئر سیاسی رہنما سابق صوبائی وزیر میر غفور احمد بزنجو نے کہا ہے کہ سید احسان شاہ ہمارے لیڈر ہیں، بی این پی مینگل کے معاملے میں ہمارے تمام ورکر ان کی سربراہی میں ایک فیج ہیں، ان کی تربت آمد کے بعد بہت اپنے سیاسی لائن کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں سے نیشنل پارٹی برسراقتدار ہے جس کے نتیجے میں کیچ بھر میں مسائل کے انبار لگے ہوئے نیشنل پارٹی کے دہرے معیار اور متضادسیاسی پالیسیوں کی وجہ سے شہر میں مسائل کا انبار لگا ہے، بےروزگاری میں اضافہ ہواہے بلکہ بلوچ نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں جس میں نیشنل پارٹی براہِ راست ملوث ہے جس کی واضح مثال گزشتہ حکومت میں قائد سید احسان شاہ کے لائے گئے۔
انہوں نے کہاکہ پوسٹوں پر اسٹے لگاکر نہ صرف نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی بلکہ انہیں مایوس کیا گیا۔ نیشنل پارٹی نے اپنے منشور میں پانی اور بجلی سمیت تمام ضروریات پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے برعکس امن و امان کی صور تحال ابتر ہوتی جارہی ہے آئے روز بڑھتے واقعات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور کوئٹہ و اسلام آباد میں اقتدار پر براجماں ہے۔مختلف حکومتی کمیٹیوں کے سربراہی بھی ان کے پاس ہے۔ دوسری جانب اپنے غریب ورکروں کو یہ جھانسہ دے رہے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپنے خاص لوگوں کو نواز بھی رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اپنی پچھلے دور اقتدار میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کر پشن اسکنڈل اپنے نام کیا تھا شاید یہی انکی اب تک کی کارکردگی ہے اور موجودہ دور میں بھی کر پشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ جنتے بھی بجٹ پیش ہوئے سب کے سب بندر بانٹ اور کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں جبکہ تربت شہر کی گلیاں اور محلے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سول ہسپتال تربت کے اندر عدم سہولیات کی وجہ سے مریض پریشانی کے عالم میں ہیں جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ میئر تربت عوام کے مشکلات کم کرنے کے بجائے ان میں روز بروز اضافہ کر رہے۔
میر غفور احمد بزنجو نے کہاکہ نیشنل پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے سب سے پہلے بلوچ کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے روز گار دشمنی ان کی پارٹی پالیسی ہے بارڈر ٹریڈ کی بندش قبول نہیں اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بارڈر کو کاروبار کے لیے کھولا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں میر غفور احمد بزنجو نے کہاکہ سید احسان شاہ ہمارے لیڈر ہیں، جہاں تک بی این پی مینگل کا تعلق ہے ہمارے تمام کارکنان ان سے مایوس ہوچکے ہیں کیوں کہ ہم جمہوری سیاسی طریقہ کار کے تحت سماجی مسائل کے پارلیمانی حل پر یقین رکھتے ہیں۔ سید احسان شاہ کی تربت آمد کے بعد اپنے سیاسی راستے کا اعلان کریں گے۔