سونے کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر

کراچی: رواں ہفتے سونے کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1950 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1672 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مہینے کے آغاز میں سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں جب کہ جمعہ کو سونے کی
قیمتوں نے سال کی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور فی تولہ قیمت 48600 روپے اور دس گرام 41742 روپے ہو گئی۔

images

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 64 ڈالر کا اضافہ ہوا پچھلے ہفتے انویسٹرز کا
محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان بڑھا اور انویسٹرز سونے کی طرف متوجہ ہو گئے جس سے اس کی مانگ میں
اضافہ ہوا اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتیں 1174 ڈالر سے بڑھ کر 1238 ڈالر تک پہنچ گئیں, ہفتے
کے روز قیمتیں معمول کی کمی کے بعد فی تولہ 48600 اور دس گرام 41657 روپے پر آ گئیں لیکن اس کمی کے
باوجود وہ بلند ترین سطح پر ہیں جنوری 2016 میں دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمتیں بالترتیب
37971اور 44300روپے تھیں اور بین الاقوامی سطح پر فی اونس قیمت 1062 ڈالر تھی جنوری 2015 کے تیسرے
ہفتے میں سونے کی فی اونس قیمتیں 1297 ڈالر جب کہ پاکستان میں دس گرام 42385 اور فی تولہ 49450 روپے
تھیں, سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی
قیمتیں غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھ
رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کے مقابلے میں کراچی میں سونے کی قیمتیں 1000 روپے کم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے