فیس بک فرینڈ نے 16سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا

فیس بک کا ایک اور منفی کارنامہ سامنے آگیا ایک سولہ سالہ لڑکی کودو لڑکوں نے اغواء کر لیا۔

وہ دونوں لڑکے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر اس لڑکی کے دوست تھے ۔تاہم پولیس نے کچھ گھنٹے بعد گھر کے قریب سے ہی ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

اس ریسکیو آپریشن کے دوران گوا پولیس نے دونوں لڑکوں کو حراست میں لے لیا ان میں سے ایک لڑکے کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اسے ”اسٹیٹ رن جووینائل ہوم“ بھیج دیا گیا جبکہ دوسرے لڑکا جس کی عمر اکیس سال تھی اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

پولیس کے مطابق اغواء ہونے والی لڑکی ایک کالج کی طالبہ ہے جسے ایک سفید کار میں اغواء کیا گیا تھا لیکن کچھ ہی گھنٹوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروالیااور لڑکی کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے فیس بک کے ذریعے رابطے میں تھے ۔ لڑکے نے اس لڑکی سے اس کے گھرکے نزدیک ملنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا تاہم جب لڑکی وہاں پہنچی تو اسے ایک سفید کار میں اغواء کرلیا گیا۔ جب لڑکی گھر نہیں پہنچی تو اس کے گھر والوں نے تھانے میں رپورٹ درج کروادی جس پر پولیس نے اپنی کارروائی کی۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور لڑکی کو بھی میڈیکل رپورٹ کے لئے گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے