برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر کے نتیجے میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 1995 میں 34 دن درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد رہا تھا اور 2026 میں 35 دن درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد ہوچکا ہے۔
لندن کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کوایسٹ اینگلیا اور ساؤتھ ایسٹ میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ وویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید گرمی اورخشک سالی کے سبب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔