یہ یک حقیقی المناک اندوہناک واقعہ ھے جو چارسدہ کے علاقہ عمر زئی میں پیش آیا-
عمر زئی کی رہائشی ایک شادہ شدہ لڑکی کے نمبر پر رانگ نمبر سے ایک کال آئی ۔ لڑکی نے کال سنی تو اسے لگا کہ نمبر غلطی سے ملا ہے ، لڑکی نے سوری رانگ نمبر کہہ کر فون بند کر دیا ۔
لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ھے-
اب اس رانگ نمبر کو ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہتا، لیکن وہ عورت فون نہ اٹھاتی- پھر وہ میسج کرتا کہ جانو بات کرو ناں۔ موبائل کیوں نہیں رسیو کرتی؟
اس لڑکی اور اس کی ساس کے درمیان پہلے سے ہی حالات خراب تھے اور اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ لڑکی کی نند اس کی بھابھی تھی ۔ لڑکی کے بھائی اور بھابھی کے درمیان اکثر لڑائی رہتی جس کی وجہ سے یہاں بھی ساس اور بہو کے تعلقات اچھے نہیں تھے ۔
اس واقے کے ایک دن بعد موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا ۔ لڑکے کی آواز سن کر ساس خاموش ہو گئی ۔
لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز، تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے.
ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کر دیا۔۔
اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بلا کر اپنے بہو پر بد چلنی اور نامعلوم لڑکے سے یارانے کا الزام لگایا۔۔
شوہر نے اسی وقت جاہلیت کا کردار ادا کرتے ہوئے بیوی کی ایک بھی نہیں سنی اور بیوی کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ جب وہ تشدد سے فارغ ہوا تو ساس نے موبائل ہاتھ میں تھما دی اور کہا کہ یہ نمبر ھے تمہاری بیوی کے یار کا۔
شوہر نے موبائل کالز چیک کیں اور اس کے بعد میسج چیک کئیے تو لڑکے کے تمام میسجز موجود تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جانی کیسی ہو،،، جانی بات کرو ناں ،،،جانی تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے.
جاہل شوہر میسج پڑھ کر اور بھی سیخ پا ہوا۔ ادھر ساس نے بہو کے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اپنے یار کے ساتھ موبائل پر بات کرتے ہوئے اور میسج کرتے ہو پکڑ لیا ہے،
اس نے ہماری عزت خاک میں ملا دی ھے.
اسی وقت اس لڑکی کا بھائی اور اس کی ماں فورأ اپنی بیٹی کی گھر آئے۔ ادھر لڑکی کی ساس اور شوہر نے اس کے بھائی اور ماں کو طعنے دینے شروع کر دیے کہ تمہاری بہن بد چلن ھے، زانی ہے ، یہ اپنے یار کے ساتھ موبائل پر گپ شپ لگاتی ہے اور ہماری عزت خاک میں ملادی ہے.
اس لڑکی کی بھائی نے بھی جاہلیت کو مات دی اور اپنے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زدو کوب کیا۔
لڑکی قسمیں کھا کر اپنے صفائی پیش کرتی رہی لیکن جاہل شوہر ، شیطان ساس اور پاگل بھائی کے آگے بے بس رہی۔
لڑکی کی ماں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ نہا دھو کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی صفائی پیش کرو۔
لڑکی نے نہا دھو کر قران پاک پر بھی سب کے سامنے ہاتھ رکھ لیا لیکن شیطان ساس نے اس کو بھی ٹھکرا دیا اور کہا کہ جو لڑکی اپنے شوہر سے غداری کر سکتی ھے تو اس کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہی ھے.
لڑکی کے جاہل شوہر نے وہ سارے میسجز لڑکی کے بھائی کو دکھا دئیے جو لڑکے نے لڑکی کو متاثر کرنے کے لئے کئے تھے۔
لڑکی کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑکا کر کہا کہ تمہاری بہن فاحشہ اور چالاک عورت ہے ۔ لڑکی کے بھائی کو نام نہاد غیرت آئی اور اس نے طیش میں آکر پستول نکالا کر اپنے بہن کے سر میں چار گولیاں پیوست کر دیں.
اور یوں ایک رانگ نمبر کی وجہ سے بھرا پرا خاندان اجڑ گیا، 6 بچے یتیم ہو گئے۔
جب لڑکی کے دوسرے بھائی کو خبر ہوئی تو اس نے اپنے بھائی ،بھابی ، بہنوئی اور اس کی ماں کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی ۔
تفتیش ہوئی ،جب پولیس نے اس موبائل کے ڈیٹا کو چیک کیا- تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے صرف ایک دفعہ رانگ نمبر کو اٹھایا تھا۔۔ اور پھر وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے اس لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں لگا رہا۔
موبائل فون کی ڈیٹا رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی کے جس بھائی نے بہن کو گولی ماری تھی اس نے اسی وقت جیل میں خودکشی کر لی ، رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ۔
یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا.
اور 10 دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی نے خودکشی کر کے ایک اور عورت کو بیوہ اور اس کے 4 بچوں کو یتیم کردیا۔
یوں 13 دنوں کے اندر 9 بچے یتیم اور 2 خاندان تباہ و برباد ہو گئے.
ذرا سوچئے اور بتائیں قصوروار کون۔۔؟
1: رانگ کال والا
2: مکار ساس
3: شکی و جاھل خاوند
4: نام نہاد غیرت مند بھائی
—–یا—–
ہمارا معاشرہ ؟؟
[pullquote]آپ کے خیال میں ہمیں اس قسم کے حالات پیدا ہو جائیں تو سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے ؟[/pullquote]
براہ مہربانی اپنے تاثرات نیچے کمنٹس باکس میں لکھیں ۔
شکریہ