راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر اعتراض کیوں؟

راحت فتح کی نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل، گلوکار پر سخت تنقید

عالمی شہرت یافتہ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کو ان کی برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں تاہم ان کی آواز اور فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

ان کی برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر دونوں نے اس مقام پر کلام اور قوالی پیش کی، قوالی کے دوران نذرانے کے طور پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے جب کہ بڑی تعداد میں مداح اور دیگر افراد وہاں موجود تھے۔

قوالی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

بعض صارفین نے قبر پر اس انداز میں قوالی پیش کرنے کو سخت ناپسند کیا ہے۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور راحت فتح علی خان کے اس اقدام پر بحث جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے