کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آ گیا، 50 سال کے مشتبہ مریض کا تعلق نوابشاہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق مریض کو کل کراچی کے جناح اسپتال لایا گیا تھا جس میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد مریض کو جناح اسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز اسپتال بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مریض کے اہلخانہ کے مطابق اُسے پہلے ہی گردوں کی بیماری لاحق ہے، مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 40 سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے