ہزاروں کا مجمع تھا اور
فضاعاشقان کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی
’’ہم حرمتِ رسول کے پاسباں ہیں . . . پاسباں ‘‘
گستاخِ رسول کی سزا صرف موت۔۔۔۔
ہجوم کو چیرتی ہو ئی ایک منی بس
جلوس کے روٹ میں سے جگہ بنا کر گزرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔
دیوانوں کو ڈرائیور کی یہ گستاخی ایک آنکھ نہ بھائی اور
مشتعل ہجوم میں سے کسی نے بس کو آگ لگا دی
بڑھکتے شعلوں نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
پیچھے کا کچھ حصہ تھوڑا سا نظر آرہا تھا جہاں
جلی حروف میں لکھا تھا ’اللہ نبیﷺ وارث‘