سیف کی اجازت کے بغیر آئٹم سانگ کیے اور نہ ہی کروں گی:کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک سیف علی خان کی اجازت کے بغیر فلموں میں آئٹم سانگ نہیں کیا اور آئندہ بھی وہ ان کی اجازت سے ہی آئٹم سانگ کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار نہ صرف فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ ان کی اداکاری کا بھی ہر کوئی معترف ہے بالخصوص فلموں میں آئٹم سانگ کے حوالے سے انہیں خاصی پذیرائی بھی حاصل ہے۔

اپنے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں آئٹم سانگ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس کے لیے وہ اپنے شوہر سیف علی خان کا شکریہ ادا کرتی ہیں کیونکہ اگر وہ انہیں آئٹم سانگ کی اجازت نہیں دیتے تو پھر ان کے لیے کافی مشکل ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ آج تک فلموں میں کبھی بھی سیف علی خان کی اجازت کے بغیر کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا اور آئندہ بھی وہ اپنے شوہر کی اجازت سے ہی آئٹم سانگ کریں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے