دفاعی چیمپیئن بارسلونا چیمپیئنز لیگ سے باہر

میڈرڈ: یوئیفا چیمپیئنز لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے دفاعی چیمپیئن اور فیورٹ بارسلونا کو 2-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں ان کے سفر کا خاتمہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میڈرڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے لیگ میچ کا آغاز ہوا تو بارسلونا کو برتری حاصل تھی لیکن اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایٹلیٹکو نے حسب توقع پہلے میچ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے سبب بارسلونا کو گول کے مواقع بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایٹلیٹکو کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 36ویں منٹ میں اینٹوائن گیزرمین نے خوبصورت ہیڈر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

پہلے ہاف کا اسی اسکور پر اختتام ہوا لیکن دوسرے ہاف میں بارسلونا نے قدرے بہتر کھیل پیش کرنا شروع کیا جس کی وجہ سے میزبان ٹیم کچھ دباؤ میں آ گئی تاہم فنشنگ نہ ہونے اور ایٹلیٹکو کے اچھے دفاع کے سبب وہ گول کرنے سے قاصر رہے۔

اختتامی لمحات میں ایٹلیٹکو نے ایک جوابی حملہ کیا اور اس موقع پر گول کو روکنے کی غرض سے اینی ایسٹا نے جان بوجھ پر گیند کو ہاتھ سے روکا اور امپائر نے پینالٹی کر دی جس پر گیزر مین نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی اور اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔

میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل بارسلونا کو گول کرنے کا ایک موقع ملا لیکن لیونل میسی اس پر گول کرنے میں ناکام رہے اور اس طرح ایٹیلیٹکو نے 3-2 کی مجموعی برتری کی بنیاد پر میچ میں فتح حاصل کر لی۔

ادھر جرمن چیمپیئن بایرن میونخ اور بینفیکا کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا اور بایرن میونخ نے 2-3 کی مجموعی برتری کی بنیاد پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایٹلیٹکو میڈر اور بایرن میونخ کے ساتھ ساتھ مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے