فیس بک کا استعمال تو آج کل سب ہی کرتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بغیر لاگ اِن ہوئے بھی ایسا ممکن ہے؟
جی ہاں ایسا بالکل ہوسکتا ہے بس آپ کو یہ طریقہ معلوم ہونا چاہئے-
ڈیسک ٹاپ پر فیس بک لاگ اِن کریں اور سیٹنگز میں جائیں، وہاں موبائل کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں-
وہاں پر اپنا موبائل نمبر درج کریں اور ٹیکسٹ میسجز کو ایکٹیویٹ کردیں-
اب اپنے ملک اور موبائل سروس پرووائیڈر کا اندراج کریں- اس کے بعد اپنے فون پر ایس ایم ایس کے فنکشن میں جائیں اور f لکه کر 32665 پر ارسال کریں-
فیس بک کی جانب سے کنفرمیشن کوڈ موصول ہوگا، اب برائوزر پر واپس جا کر وہ کوڈ ڈالیں اور بس-
اب آپ 32665 پر جو بھی لکھ کر بهیجیں گے وہ فیس بک پر آپ کے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ ہوجائے گا-