گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے نکل آیا

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، حکومتی دعووں کے باوجود گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہ لائی جا سکی۔

وزارت پانی بجلی کی جانب سے شروع کیا گیا ملک میں یکساں لوڈ شیدنگ کا شیڈول بھی اسلام آباد تک محدود رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کیلئے پلان بنایا تھا کہ پورے ملک میں دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی لیکن یہ تمام دعوے دعوے ہی رہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں جونہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو اس کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ صوبہ کے پی کے سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کے سبب کاروبار زندگی ٹھپ عوام کا جینا محال ہو گیا۔

اس حوالے سے اگر وزارت پانی و بجلی سے پوچھا جائے تو وہ لائن لاسسز کا رونا رو کر معاملے کو دبا دیتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیدنگ نے جینا محال کر دیا ہے اور موجودہ حکومت نے تین سالوں میں وعدوں کے سوا کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا جس سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے