غلط ڈرائیونگ پر اداکارہ ادیتی رائو حیدری کا چالان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو اس وقت سخت ہذیمت کا سامنا کرنا پڑا جب غلط ڈرائیونگ پر پولیس اہلکار نے نہ صرف ادیتی راؤ کی گاڑی کا چالان کر دیا بلکہ انھیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا۔ واقعہ نائیڈا کے علاقے میں پیش آیا۔

ادیتی راؤ کے ڈرائیور نے شارٹ کٹ کے چکر میں گاڑی ون وے سے نکالنے کی کوشش کی جس پر اہلکار نے انھیں روک لیا اور لائسنس طلب کیا۔

وہاں جمع ہو جانے والے لوگوں نے ادیتی راؤ کو پہچان لیا اور اہلکار کو کہا کہ وہ اداکارہ کو جانے دے لیکن اہلکار نے کہا کہ وہ انھیں نہیں پہچانتا اس لیے 700 روپے کا چالان تو انھیں بھرنا ہی پڑے گا۔ بے چاری ادیتی راؤ کی جان چالان کٹوانے پر ہی چھوٹی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے