‘اویس مظفرٹپی ہر قسم کی کرپشن میں ملوث تھے. ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیٹرولیم کے سابق وزیر عاصم حسین کی مقامی میڈیا میں آنے والی ویڈیو بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے رضائی بھائی اویس مظفر عرف ٹپی پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم جو ان دنوں نیب کی حراست اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں نے تفتیش کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو بیان میں کہا کہ اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کی والدہ نے پالا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے سابق وزیر اویس مظفر ٹپی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دوسرے دور حکومت میں اصل وزیراعلیٰ تھے اور اویس مظفر نے ہر قسم کی کرپشن کے اندر ہاتھ ڈالا ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے تفتیش کاروں کے روبرو بتایا کہ زمینوں سمیت جہاں موقع ملا وہاں اویس مظفر شامل ہوا، ایک دفعہ مجھے ہیلتھ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک ویکسین 600 کی تھی اس کو 1000 میں خریدا گیا ہے، جس کی تحقیقات میں کرپشن ثابت ہوئی تو اس کی شکایت آصف زرداری کو کردی تھی۔

آصف زرداری نے اویس مظفر کو پیغام دلوایا کہ ٹپی کو کہو کہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے جو کررہے ہو وہی کرو۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری سے شکایت پر اویس مظفر ٹپی نے ‘مجھے دھمکی دی کہ ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے، میرے خلاف باتیں کرنا اور شکایتیں کرنا چھوڑ دو’ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ رینجرز نے 26 اگست 2015 کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے گرفتار کیا تھا۔

ڈاکٹر عاصم پر کرپشن اور دہشت گردوں کی امداد کا الزام ہے جس کی تفتیش مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے۔

اس کے علاوہ نیب بھی ڈاکٹر عاصم پر لگے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے اور ان دنوں ڈاکٹر عاصم نیب کی تحویل میں ہیں۔

ان الزامات میں غیر قانونی طور پر میڈیکل کالجز کو پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے غیر قانونی الحاق، درجنوں سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس کا اجراء اور دیگر کرپشن کیسز شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے