پہلا ٹیسٹ:قومی ٹیم آج سے لارڈز میں تیاریوں کاآغاز

لارڈز:قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلےٹیسٹ کیلئےآج سےلارڈزمیں تیاریوں کا آغازکرےگی، 4میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ جمعرات سےشروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم 6 سال بعد انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے، مشکل چیلنج کیلئےقومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ بھی طویل تھا، کنڈیشنزسےہم آہنگی کیلئےٹیسٹ اسکواڈ کوقبل ازوقت انگلینڈ روانہ کرکےہمپشائرمیں 10 روزہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، بیٹسمینوں اوربولرزکودووارم اپ میچزمیں بھی خوب پریکٹس ملی۔

قومی ٹیم پہلےٹیسٹ کی تیاری کا آغازآج سےکرےگی، لارڈزکےتاریخی میدان پر3 گھنٹےپرمشتمل پہلا پریکٹس سیشن ہوگا، صلاحیتیں نکھارنےکیلئےبدھ کوبھی ٹریننگ ہوگی، اس دوران کپتان مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گےجبکہ دونوں کپتان ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان چارمیچزپرمشتمل سیریزکےپہلےٹیسٹ کا آغازجمعرات سےلارڈزمیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے