عدالت کا ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے زمین کے تنازع پر دھمکیاں دینے کی درخواست پر پولیس کو بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے _ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجا خرم علی خان نے مدعی نثار احمد کی درخواست پر نیلور تھانے کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، عدالت کے سامنے درخواست گزار کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ مدعی 506 کنال اراضی کا مالک ہے جس پر قبضہ کی کوشش کی گئی، بحریہ ٹاؤن کے 25 مسلح افراد نے چوکیداروں پر حملہ کیا.

Malik Riaz

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک ریاض نے فون پر مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی تجویز دی، انکار پر مدعی کے بچوں کو مارنے اور بحریہ ٹاؤن کے ملازم کے قتل کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ 2012 میں پیش آیا اور فریقین زمین کے تنازع پر پہلے ہی عدالت میں مقدمات بھگت رہے ہیں، تاہم جج نے پولیس کے موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ قانون کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے خواہ بعد میں تفتیش میں نتیجہ جو بھی نکلے _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے