امریکا میں چرچ پر حملہ ،9 قتل

رابعہ سید

مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی بی سی اردو

charleston_worship_ap

چارلسٹن

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مسلح شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی جس سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ چارلسٹن میں افریقی امریکن کے تاریخی امینوئل چرچ میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ اکیس سالہ سفید فام نوجوان نے کی ۔

واقعے کے بعد قاتل جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

charleston-gunman-a

پولیس نے فائرنگ سے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

چارلسٹن کے میئر نے واقعہ کو ناقابل برداشت قراردیتےہوئے حملہ آور کی جلد از جلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فائرنگ کے بعد چرچ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے ۔

Watch: Several people killed in a shooting at an historic African-American church

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے