وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے آصف زرداری کے حالیہ بیان کے تناظر میں گفتگو کی ہے.
وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے ماسکو میں موجود آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اورآصف زرداری کے بیان کے تناظرمیں انھیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج سے متعلق ایسے الفاظ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انھوں نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہاکہ پوری قوم فوج کا احترام کرتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے فوج کی قربانیوں کوسراہتی ہے۔