‘منٹو’ میں نوازالدین صدیقی کا روپ منظر عام پر

پاکستانی ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ‘منٹو’ کی شاندار کامیابی کے بعد سعادت حسن منٹو جیسے بہترین مصنف پر ایک اور فلم بننے جارہی ہے جس میں بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نندیتا داس نے اس بات کا اعلان 69ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران کیا، انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نواز الدین، سعادت حسن منٹو کے کردار کے لیے ملبوسات کا انتخاب بھی کر چکے ہیں۔

نامور مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی بولی وڈ فلم ‘منٹو’ میں اداکار نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جن کے کردار کی کچھ جھلکیاں منظر عام پر آچکی ہیں۔

نامور بولی وڈ ہدایت کار نندیتا داس اس فلم کی ہدایات دے رہی ہیں، جس کی پروڈکشن کا کام اب تک جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے