فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک

سورے گاؤ : فلپائن میں آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی۔

زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سورے گاؤ سے 16 کلومیٹر دور شمالی مغربی علاقے میں زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے باعث زمین کے لرزنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل لائے، جبکہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، زلزلہ پیما مرکز نے ان آفٹر شاکس کی تعداد بھی 100 کے قریب بتائی۔

زلزلے کی شدت سے سوریگاؤ کی بے شمار عمارات کو نقصان پہنچا جن میں اسٹیٹ کالج، ہوٹل، شاپنگ مال شامل ہیں جبکہ سڑکوں میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑگئے۔

589eed6c35116

حکام کے مطابق زلزلے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ رن وے میں پڑنے والے شگافوں کی وجہ پروازوں کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق شہر کے مضافات میں موجود ایک پل بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔

589ee48ccb68c

عمارتوں کے گرنے اور ملنے تلے دبنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ جنوبی علاقوں میں متعدد میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے