گونارتنے نے آسٹریلیا سے یقینی فتح چھین لی

وکٹوریہ: اسیلا گونارتنے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے کر ٹی20 سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

سری لنکا نے ٹاس جیر کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا ٹیم 20 اوورز میں 173 رنز بان کر آؤٹ ہو گئی، موئسز ہینریکس 56، مائیکل کلنگر 43 اور بین ڈنک 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار نوان کولا سیکرا نے چار اور لاستھ ملنگا نے دو دو وکٹیں لیں۔

جواب میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور 40 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جس کے ساتھ ہی میچ میں مہمان ٹیم کی فتح کی امیدیں تقریباً ماند پڑ چکی تھیں۔

تاہم گونارتنے نے ناممکن کو ممکن کرنے کا بیڑا اٹھایا اور 32 رنز بنانے والے چمارا کاپو گیدرا کے ساتھ اسکور کو 96 تک پہنچا کر کچھ آس بندھائی۔

کاپوگیدرا کے آؤٹ ہونے کے بعد آل راؤنڈر نے تن تنہا ٹیم کی باؤ پار کرناے کا بیڑا اٹھایا۔ سری لنکا کو آخری تین اوورز میں جیت کیلئے 48 رنز درکار تھے لیکن گونارتنے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 22 رنز بٹورے۔

میچ کے آخری اوور میں سری لنکا کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے اور گونارتنے نے دو چوکے اور ایک چھکا رسید کر کے اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنارا کرانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی کامیابی دلا دی۔

سری لنکن بلے باز نے 46 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی اور بجا طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے مستحق قرار پائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے