ریحام خان اورعمر ایوب نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

i-was-a-victim-of-domestic-violence-reham-khan-1421243550-9455

ریحام خان این اے 19 سے انتخابات لڑنے کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا ۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عمر ایوب خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف عمر ایوب کو کوئی لفٹ نہیں کرائی جا رہی اور وہ اس صورت حال سے دلبرداشتہ ہیں ۔

عمر ایوب 2013 کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش بھی کر چکے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا ۔

شیڈول کے مطابق انتخابات 16 اگست کو ہوں گے. جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 اور 7 جولائی کو جمع کروائے جا سکیں گے.

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان کی درخواست پر حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دئیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے