عمران گردیزی
بہاولپور
۔ ۔ ۔
بہاولپور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز لٹریچر کی تقسیم سے متعلق چار مقدمات کے فیصلے سنائے۔
اس فیصلے کے مطابق محمد وقاص کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید
رفیق احمد کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ تین مہینے کی قید
محمد زاہد کو تین مہینے اور پندرہ دن قید
جبکہ طالب حسین کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
حکومت ملک بھر میں اشتعال انگیز تقاریر ، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور دل آزار لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے ۔