کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت ہیں. عبدالباسط

ئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت ہیں، جبکہ اس پر جو الزامات تھے اس کا ٹرائل سول عدالت میں نہیں ہوسکتا تھا۔

بھارتی ٹی وی چینل ’انڈیا ٹوڈے‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ ’پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں جو بھارتی حکومت کو بھی دیئے گئے، جبکہ وہ پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کلبھوشن یادیو 2003 سے جعلی نام کے ساتھ پاکستان آتا جاتا رہا ہے، اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ موجود ہے، وہ بھارتی نیوی کا حاضر افسر ہے اور پر جو الزامات تھے ان کے تحت اس کا ٹرائل سول عدالت میں نہیں ہوسکتا تھا، اس لیے اس کا ٹرائل پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ملٹری کورٹ میں کیا گیا۔‘

پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ اجمل قصاب کے معاملے کو کلبھوشن سے نہیں ملایا جاسکتا، جبکہ ممبئی حملے مقدمے میں تاخیر کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اس کی مدد سے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تخریبی کارروئیاں ناکام بنائی گئیں، جبکہ سزا سنائے جانے کے باوجود اسے اپیل کا حق حاصل ہے۔‘

عبدالباسط نے کہا کہ ’کلبھوشن اکیلا نہیں ہے جس کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلا، بلکہ کئی پاکستانی شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جبکہ کلبھوشن کو وکیل کی سہولت بھی دی گئی تھی۔‘

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) سزائے موت سنائی تھی۔

سزا کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپنے فوری ردعمل میں بھارت کا کہنا تھا کہ اگر کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ ’پہلے سے سوچا سمجھا قتل‘ تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمسایہ ملک کا یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سشما سوراج کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کرنے کااعتراف کیا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا،’کلبھوشن نے بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے