ڈاکٹر معید پیرزادہ کیوں گرفتار ہوئے ؟

معید پیرزادہ

پاکستان میں نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر ڈاکٹر معید پیرزادہ کو ابو ظہبی میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کی دستاویز  اپنے والد کا انگوٹھا پر لگوا رہے تھے ۔

کہا جارہا ہے کہ معید پیرزادہ اپنے والد کے زبردستی انگھوٹھے لگوا رہے تھے اور اسی اثناء میں ہسپتال کی نرس موقع پر پہنچ گئی

پوچھنے پر نرس کو جواب دیا کہ خاندانی معاملات ہیں آپ دخل نہ دیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی

 پولیس کے پوچھنے پر معید پیرزادہ مبینہ طور پر مکر گئے اور بیان دیا کہ وہ کسی قسم کا بھی انگھوٹھا نہیں لگوا رہے تھے

ڈاکٹر معید پیرزادہ کے والد کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور وہ ابو ظہبی کے ایک اسپتال میں کومے کی حالت میں ہیں ۔

 سی سی ٹی وی کی فوٹیج دیکھی گئیں جس میں معید پیرزادہ واضح طور پر پراپرٹی کاغذات پر انگھوٹھے لگوا رہے تھے جس پر پولیس نے ان کو اپنی حراست میں لے لیا

ڈاکٹر معید پیرزادہ کے اس عمل کے خلاف سماجی میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹر معید پیرزادہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا ۔ جس کی وجہ سے یہ ساری خبر یک طرفہ ہے ۔

ڈاکٹر معید پیرزادہ کی رہائی اور ان کی جانب سے وضاحت کے بعد بھی ساری صورتحال واضح ہو سکتی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے