پیٹرولیم مصنوعات ترسیل سروسز پر سیلزٹیکس کامسئلہ حل نہ ہو سکا

پیٹرولیم مصنوعات ترسیل سروسز پر سیلزٹیکس وصولی کامسئلہ حل نہ ہو سکا، کنٹریکٹرز اور ایک ٹینکرز ایسوسی ایشن نے23 اکتوبر سے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات جنرل سیکریٹری کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن بابر اسماعیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ترسیل کی سروسز پر سیلزٹیکس کی کٹوتی ہم سے ہو رہی جس کےسبب کئی ماہ سے شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

بابر اسماعیل نے بتایا کہ طے ہوا تھا کہ پیٹرولیم ترسیل پر سروسز پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کمپنیاں کریں گی۔

دوسری طرف چیئرمین آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن یوسف شہوانی کا کہنا ہے کہ ان کی ایسو سی ایشن تیل سپلائی نہیں روکے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے