پشاور: 27سالہ خوا جہ سر ا جنسی تشدد کے بعد ذبح ۔ گوجرہ میں امام مسجد کی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

پشاور: تھا نہ متھرا کے حدودعا شق آبا دمیں سفا ک قا تلو ں کے ہاتھو ں تشدد کر نے کے بعد ذبح کئے جانے والے جو اں سالہ خوا جہ سراء کے قا تلو ں کا سرا غ نہیں مل سکا۔ 36گھنٹے گزر جا نے کے با وجود بھی پولیس ملزمو ں تک رسا ئی نہیں کر سکے ۔

جمعہ کے روزتھا نہ متھرا کے حدود عا شق آباد ورسک روڈ پر 27سالہ خوا جہ سر اء کی لا ش بر امد ہو ئی جسے نامعلو م ملزمو ں نے جنسی تشدد کے بعد ذبح کر دیا اور لا ش کو کھیتو ں میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے لا ش کو پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خا نہ منتقل کر دیا اور رپو رٹ درج کر لی ہے لیکن 36گھنٹے گزر جا نے کے باوجود بھی پولیس خوا جہ سراء کے قا تلو ں تک رسائی حا صل نہیں کر سکے ۔جبکہ پولیس رویا تی طریقے اپنا تے ہو ئے کیس کی پیروی کر رہے ہیں ۔

گوجرہ: امام مسجد باپ نے دوبچوں کی ماں اور اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا۔

زبیر ٹائون گوجرہ کے رہائشی عطاء الرحمن نے سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے والد اشفاق الرحمن جو کہ جامع مسجد تاج کالونی گوجرہ کا امام بھی ہے ، اس نے اپنی ہوس کو مٹانے کے لیے اپنی ہی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ سٹی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم باپ اشفاق الرحمن کو گرفتار کرلیا جبکہ بیٹی کو طبی معائنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے