خیبر ایجنسی:سرحد پار سے حملہ، جوابی کارروائی میں2دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے امن لشکر کے مورچوں پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ بازار زخہ خیل میں افغان سرحد کی جانب سے دہشت گردوں نے امن لشکر کے مورچے پر حملہ کیاکیا گیا، امن لشکر کے رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

دوگھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں راکٹ لانچر اور مارٹرگولے استعمال کئے گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے