وزیر اعظم سے فاٹا یوتھ جرگے کی ملاقات، فاٹا کے انضمام پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا یوتھ جرگے کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں فاٹا کے انضمام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

فاٹا یوتھ جرگے میں فاٹا کی تمام طلبہ تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور صحافی سلیم صافی بھی شریک ہوئے ۔ جرگے نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل یقینی بنانے کے امور پرگفتگو کی ۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام پر وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں میں مکمل اتفاق ہے،انضمام سے متعلق آئینی، انتظامی اور قانونی امورکو جلد از جلد حل کیا جائےگا، کم سے کم مدت میں فاٹا ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔

وزیر اعظم سے فاٹا یوتھ جرگے کی ملاقات کا اہتمام سلیم صافی کی جانب سے کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے