چرچ پرحملہ قوم میں تفرقہ ڈالنےکی کوشش ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ پرحملہ قوم میں تفرقہ ڈالنےکی کوشش ہے،حملےمیں مسیحی بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کوئٹہ چرچ حملہ مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیاں ماند کرنےکی کوشش ہے، قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی موثرکارروائی قابل ستائش ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ایسےگھناؤنےاقدام کاجواب دینےکے لیےہم متحداورثابت قدم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے