تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

کراچی: ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔

تحریک انصاف کی ویب سائٹر پر ہیکرز نے اپنا نام ’ہنٹر گجر‘ بتایا ہے اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے مگر ان کی ویب سائٹ میں تبدیلی آ گئی ہے۔

عموماً پاکستان اداروں اورسیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر بھارتی ہیکرز حملے کرتے ہیں مگر تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے پیغام سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہی ہے ۔

ہیکرز نے کہا کہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ چلا گیا اب ’رو عمران رو‘ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر اکثر ہیکرز حملہ کرتے ہیں، لیکن ان کا تعلق اکثر بھارت سے ہوتا ہے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرنے والے ہیکر کا تعلق بظاہر پاکستان سے ہی معلوم ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کی ویب سائٹ کو گزشتہ سال اگست میں بھی ہیک کیا گیا تھا۔

دسمبر 2017 میں کراچی پولیس کی آفیشل ویب سائٹ مبینہ طورپر بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی تھی، تاہم ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

قبل ازیں اگست میں متعدد حکومتی ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت دفاع، وزارت قانون، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی حکومتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے