فیصل آباد:17 سالہ نوجوان کی 6 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک 17 سالہ نوجوان نے 6 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 6 سالہ بچہ سمندری کے علاقے سے اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں مذکورہ نوجوان اسے بہلا پھسلا کر ویران مقام پر لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچے کے رونے اور شور مچانے پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور میں 7 سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان واقعات کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج ہے اور حکومت اور پولیس سے ان درندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بچوں کو زیادتی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے