آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
آسٹریلین باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کےباعث پوری انگلش ٹیم صرف ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بین اسٹوکس بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے مچل مارش نے چار اور جون ہیسٹنگز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آرون فنچ کی ناقابل شکست ستر رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کےنقصان پر پچسویں اوور میں حاصل کرلیا۔
مچل مارش کو میچ اور سیریز کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔