آئی فون کے لیے2چینی باشندے گردے بیچنے پر تیار

iphone

انسان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور ایسا ہی کچھ کیا دو چینی باشندوں نے جنہوں نے آئی فون کے نئے موبائل فون سکس ایس کو خریدنے کے شوق میں اپنے گردے  بیچنے کی کوشش کی اسی لیے اسے کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے جیانگ کے رہائشی ’’وو‘‘ آئی فون 6 ایس خریدنا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس اتنی رقم نہیں تھی اسی دوران اس کے دوست ’’ہوآنگ‘‘ نے اسے مشورہ دیا کہ اپنا ایک ایک گردہ بیچ کر اس فون کو خریدیں جس پر دونوں نے ایک غیر قانونی ایجنٹ سے رابطہ قائم کیا کہ وہ ان کا گردہ خریدے۔

آئی فون کے اس ورژن کو خریدنے کا شوق ابھی بھی کم نہیں ہوا تھا ’’وو‘‘ تو گردہ بیچنے کے منصوبہ سے باز ہوگیا لیکن اس کے دوست ’’ہوآنگ‘‘ نے ٹھان لی کہ وہ گردہ بیچ کر آئی فون ضرور خریدے گا لیکن اس دوران اس کے دوست وو نے پولیس کو ہوآنگ کے ارادوں سے آگاہ کردیا جس پر پولیس نے ہوآنگ کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں روپوش ہوگیا۔

 وو کا کہنا ہے کہ اسے فکر ہے اس کا دوست کہاں چلا گیا اور کہیں وہ واقعی اپنا گردہ نہ بیچ دے کیونکہ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے